پولینڈ: تین پاکستانی نژاد ہاکی اسٹارز نے شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر دیا

پولینڈ: یورپی ملک پولینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے سپر لیگ ہاکی کپ میں پاکستانی نژاد کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم Siemianowice Śląskie ہاکی کلب کو ناقابل شکست چیمپئن بنوا دیا۔

تین پاکستانی نژاد کھلاڑیوں مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمن نے ٹورنامنٹ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ عبدالرحمن لیگ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے، جبکہ احتشام اسلم کو سیمی فائنل، فائنل اور مجموعی طور پر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

مرتضیٰ یعقوب نے اپنی دفاعی مہارت سے سب کو متاثر کرتے ہوئے بیسٹ ڈیفینڈر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی نے وائٹ بال فارمیٹ کے ٹاپ کھلاڑیوں کو طلب کر لیا

چیمپئن ٹیم کے کوچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستانی ہیروز نے ہمارے کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اسے چیمپئن بنا دیا۔

Scroll to Top