پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک جے یو آئی (ف) کو حکومت نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں روزانہ کرپشن کے نئے اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، اور ہر محکمہ بدعنوانی کی لپیٹ میں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور جان چکے ہیں کہ کون ان کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے اور کون صرف اقتدار کے مزے لینا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکمرانوں نے صوبے کے وسائل کو لوٹ کر عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوہستان کرپشن اسکینڈل: بیرسٹر سیف الزامات کے بجائے ثبوت پیش کریں، عبدالجلیل جان
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں شفافیت اور احتساب کے لیے آزاد کمیشن قائم کیا جائے، اور کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے، چاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں۔





