باجوڑ:راغگان ڈیم میں دو دن تک سپیل وے کے کنویں میں پھنسے شخص کو زندہ بچا لیاگیا

باجوڑ کے راغگان ڈیم میں ایک شخص سپیل وے کےکنویں میں گر گیا تھا جسے دو دن بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے زندہ حالت میں نکال لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی شناخت عثمان سکنہ جارملاکلی کے طور پر ہوئی ہے، جو دو روز قبل کنویں میں گر گیا تھا اور مسلسل دو دن اسی میں پھنسا رہا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور عثمان کو کنویں سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عثمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Scroll to Top