بنوں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم خان نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر ضلعی حدود میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشوں کا استعمال، آتش بازی، ڈی جے میوزک اور ون ویلنگ سمیت دیگر پرخطر سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے

اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چین پاکستان کی درخواست پر سی پیک کو کابل تک توسیع دینے پررضا مند ہے، اسحاق ڈار

انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پُرامن ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں اور خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔

Scroll to Top