نادرا کا خیبرپختونخوا کے شہریوں کےلیے بڑا اقدام، اہم سہولت کا آغاز

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خیبر پختونخوا میں پاک آئی ڈی کے ذریعے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے اندراج کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

نادرا کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ سہولت ضلع پشاور کی تمام ولیج اور نیبر ہڈ کونسلوں میں دستیاب کر دی گئی ہے جبکہ اس کا دائرہ کار مرحلہ وار پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔

دوسری جانب، نادرا نے ملک بھر کے شہریوں کی سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.6 بھی جاری کر دیا ہے، جس نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے والوں کو زبردست سہولت فراہم کر دی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے ورژن میں ’کارڈ دیکھیں‘ کا ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہےجس کی بدولت اب صارفین اپنی درخواست فائنل کر کے جمع کروانے سے پہلے اپنا متوقع شناختی کارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا ریکارڈ میں کوئی غیر متعلقہ شخص شامل تو نہیں؟ اب فوری معلوم کریں

نادرا کے مطابق اس سہولت کے تحت شہری کارڈ پر درج معلومات کا اچھی طرح جائزہ لے سکتے ہیں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ فیلڈ میں جا کر بروقت تصحیح کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top