وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2025-26 کی تقریر میں پنشن اصلاحات کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے پنشن اسکیم میں تبدیلیوں سے سرکاری خزانے پر بوجھ بڑھا جسے کم کرنے کے لیے حکومت نے اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
نئی اصلاحات کے تحت قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور پنشن میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کیا گیا ہے۔
شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کر دی گئی ہے اور اس کے علاوہ ایک سے زائد پنشنز کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ:صحت کے منصوبوں کے لیے 14 ارب روپے سے زائد رقم مختص
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں ملازم کو پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔