پشاور: ورسک روڈ پر سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر سی ٹی ڈی اور مسلح شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن دوپہر 2 بجے کے قریب پشاور کے علاقے متھرا، گھڑی شہزاد میں خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا جس کے بعد سی ٹی ڈی پولیس اور شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شدت پسند موقع پر ہی مارا گیا جبکہ متعدد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدت پسند کے سہولت کاروں کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تربت:فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مزدور شہید

پولیس ذرائع کے مطابق ایک مشتبہ سہولت کار کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کی فیملی کو مزید تفتیش کے لیےمنتقل کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top