تربت:فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مزدور شہید

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کالاتک میںفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سندھ سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کالاتک میں دیہی صحت مرکز (آر ایچ سی) ہسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مزدوروں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں مزدور موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top