انتظار ختم ! وزیراعظم ترکیہ ،آذربائیجان ،ایران اور تاجکستان کے 6روزہ دورے پر روانہ

وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے دو طرفہ ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ عوام دوست اور خوش آئند ہے، ارباب خضر حیات

پاک امارات قیادت کی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Scroll to Top