پاکستان کی بڑی سفارتی پیشرفت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تیاری

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی غزہ پر قرارداد منظور، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور جنگی صورتحال پر اہم قرارداد منظور کرتے ہوئے فوری، غیر مشروط اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد ایک خصوصی اجلاس کے دوران پیش کی گئی جس میں شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی، اور عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیا گیا۔

قرارداد کے حق میں 149 ممالک نے ووٹ دیا، جب کہ 12 نے مخالفت کی اور 19 ممالک اجلاس میں غیر حاضر رہے۔ پاکستان قرارداد کو پیش کرنے والے ممالک میں شامل تھا اور اس نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کی ضرورت اور عالمی انسانی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے احتساب کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ قرارداد ایک ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب چند روز قبل سلامتی کونسل میں بھی اسی نوعیت کی ایک قرارداد پیش کی گئی تھی، تاہم امریکا نے اسے ویٹو کر دیا تھا، حالانکہ اس قرارداد کو 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے متعدد بار ٹرمپ سے رابطہ کر کے مؤقف سے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی، بلاول بھٹو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اس قرارداد کو عالمی برادری کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی ایک علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top