چار سدہ: تنگی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

چار سدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے امیر آباد میں مالی لین دین کے تنازع پر ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ امیر آباد میں پیش آیا جہاں لین دین کے تنازع پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزمان نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: ورسک روڈ پر سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، اہلکار شہید

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top