صوابی :شدید لوڈشیڈنگ اور سڑکوں کی ابتر حالت کے خلاف شہریوں نے صوابی میں ترکئی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ایم این اے شہرام ترکئی، وزیر تعلیم فیصل ترکئی اور ایم پی اے مرتضیٰ ترکئی کے گھروں کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عوامی مسائل اور مطالبات درج تھے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ علاقے میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، جبکہ سڑکوں کی خستہ حالی آئے روز حادثات کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی کی بحالی اور سڑکوں کی مرمت تک دھرنا جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شبقدر میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، مہمند باجوڑ شاہراہ بند
احتجاج کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ مظاہرین نے حکومتی نمائندوں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔