وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 26 سے 28 ستمبر 2026 تک کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں عوام کو راحت دیتے ہوئے 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے تحت پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔





