وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل محض فوجی حملے نہیں کر رہا بلکہ یہ سب ایک منظم سازشی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد اسلامی دنیا کو کمزور کرنا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ سازشی منصوبہ ہے کہ اسلامی ممالک کے پاس خودمختاری نہ رہے معاشی طور پر کمزور کیے جائیں اور دفاعی طاقت کو بھی ختم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسلامی ممالک معاشی لحاظ سے کمزور ہیں مگر ان کی دفاعی طاقت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ اسلامی ممالک ایسے ہیں جو دفاعی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں اور یہی اسرائیل کو کھٹکتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ صیہونی ریاست نہیں چاہتی کہ اسلامی دنیا فوجی طاقت کے لحاظ سے متحد یا مضبوط ہو۔
خواج آصف نے ان اسلامی ممالک پر بھی افسوس کا اظہار کیا جو اسرائیل سے سفارتی یا تجارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں، بدقسمتی سے کچھ اسلامی ممالک ایسے بھی ہیں جو اسرائیل کی جھولی میں جا بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کے خلاف فوجی مہم میں شمولیت کی اسرائیلی درخواست مسترد کر دی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ صیہونی ریاست نے عالمی معیشت پر بھی قبضہ جما لیا ہے تاکہ اسلامی ممالک کو معاشی دباؤ میں رکھا جا سکے