آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3398 ڈالر پر آگئے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کی کمی سے تین لاکھ 61 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونا 857 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 9 ہزار 756 روپے کا ہوگیا۔
اسٹاک مارکیٹ
دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچنج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا اور مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 254 پوائنٹس گر کر 121971 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج پھر مارکیٹ میں ایک دن میں ایک ارب سے زائد شیئرز کا نمایاں لین دین ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کا پچھلا بجٹ بھی دھوکہ تھاموجود بجٹ بھی دھوکہ ہے،مولانا لطف الرحمان
بروکرز کے مطابق ایران، اسرائیل تنازعہ حل کرانے کیلئے عالمی کوششیں جاری اور حل نکلنے پر مارکیٹ ریکور ہو جائے گئی جبکہ اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوور آل بجٹ اچھا ہے اور مارکیٹ ” کم بیک ” کرسکتی ہے۔