وزیر پٹرولیم نے تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خوشخبری سنا دی

عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کمی ہوں گی، وزیر پٹرولیم

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے تیل کی قیمتیں کم ہونے کی نوید سناتےہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کمی ہوں گی ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فیول ریلیف سکیم 10 ماہ جاری رہی تو وزیراعظم اور دیگر اپنی مراعات کم کرکے ریلیف دیں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ حکومت کی طرح دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو غلط فہمی ہے کہ اسلام آباد میں یلغار کرکے کسی کو چھڑا لیں گے تو ریاست کمزور نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران جلد ہار مان جائے گا، جس کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی،امریکی صدر کا دعویٰ

وفاقی وزیرعلی پرویز ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی شہدا کے جنازوں میں شریک ہوں۔

Scroll to Top