تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

امریکی کی جانب سے امریکہ ایران تنازع کے حل اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

غیر خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  پیر کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر یا 1.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 106.14 ڈالر  ہوگئی۔

رپپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 93.55 ڈالر فی بیرل رہی۔

رپورٹ کے مطابق جمعے کو امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران جلد ہار مان جائے گا، جس کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی،امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی اخبارنے یہ بھی بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں سے کہا کہ نومبر مڈٹرم کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کو یقین نہیں کہ تہران ان کے مطالبات مانے گا۔

Scroll to Top