کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، آج بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کم ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 325 روپے کم ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : سوزوکی کلٹس VXL AGS کی قیمت اور آسان اقساط کی تفصیلات جاری
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بازار میں سونا 128 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر عالمی مارکیٹ کے نرخ، امریکی ڈالر کی قدر، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں۔





