امریکی صدر آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن : امریکی صدر آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ظہرانے کی تقریب کیبنٹ روم میں منعقد کی جائے گی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

تقریب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان خصوصی ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔

یہ ظہرانہ نہ صرف پاکستان اور امریکہ کے درمیان عسکری روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Scroll to Top