پاکستان کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے وسائل فراہم کرنے کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے وسائل فراہم کرنے کا اعلان

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثی سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے اور ہم کسی بھی کشیدگی میں سعودی عرب کی مدد کیلئے موجود ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا  کشیدگی حوثیوں کی جانب سے ہو یا پھر کسی دوسرے ملک کی جانب سے، سعودی عرب کی سکیورٹی کو چیلنج کرنے والے کسی بھی اقدام کے دفاع میں سامنے آئیں گے.

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے دفاع کیلئے پاکستان تمام دستاب وسائل استعمال کرے گا، باہمی دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ میں سے کسی ایک پر حملہ باقی ممالک پر حملہ تصور ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک چیز بہت واضح ہونی چاہیے اور وہ یہ کہ مکہ دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے خطے کے مسائل کا علاقائی حل تلاش کرنے کی بنیاد رکھی گئی ہے، ترک صدر

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع میں سامنے آئیں گے۔

Scroll to Top