بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی بیٹر شبمن گل کی تیز ترین ڈبل سنچری سمیت کئی ریکارڈز بن گئے۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بنا، پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ میں 5 کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کیں۔
ویسٹ انڈیز کی طرف جان کیمپ بیل، شائے ہوپ اور عامر جنگو نے سنچریاں بنائیں جبکہ بھارت کی طرف سے روہت شبمن گل نے ڈبل جبکہ روہت شرما نے سنچری سکور کی ۔
اس سے قبل ایک ون ڈے میچ میں زیادہ سے زیادہ سنچریوں کی تعداد 4 رہی ہے، جبکہ اس میچ میں 5 کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائیں ۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے اس مقابلے میں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ڈبل سنچری بھی بن گئی،شبمن گل نے 133 گیندوں پر 223 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ ان کی ون ڈے کیریئر میں دوسری ڈبل سنچری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز ہاکی: پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا
یہ میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا ہائی سکوررنگ مقابلہ بھی بن گیا، میچ میں دونوں سائیڈ سے 400 سے زائد رنز اسکور کیے گئے جبکہ مجموعی اسکور 811 رنز رہا۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 15 سال قبل 683 رنز ہائی سکوررنگ مقابلہ اندور میں ہوا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں وریندر سہواگ نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔





