پشاور: بجٹ میں ٹریفک اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے بڑے منصوبے شامل، شیر علی آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں پشاور شہر کی ترقی اور شہری سہولیات کے فروغ کیلئے اہم منصوبے شامل کر لیے ہیں۔

پشاور سے منتخب حکومتی رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کے پیشِ نظر پانچ انڈر پاسز کے منصوبے کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کے وژن کے تحت بیوٹی فیکیشن منصوبہ بھی بجٹ کا حصہ ہے، جس سے شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شیر علی آفریدی کے مطابق شہر میں لنک روڈز، تعلیمی و طبی سہولیات کی بہتری کے علاوہ نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو بدتہذیبی اور عدم برداشت کی سیاست کی طرف دھکیل دیا، ملک روف اعوان

اس مقصد کیلئے شاہی کٹہ نکاسی آب منصوبے کیلئے 24 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔

Scroll to Top