چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا صدر سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا صدر سے ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واشنگٹن میں فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے اہم ملاقات کی ہے جسے دونوں رہنماؤں نے نہایت خوشگوار اور شاندار قرار دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے ملاقات کے دوران پاکستان میں کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر بھی بات چیت ہوئی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے مستقبل میں ممکنہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جسے گیانی انفانٹینو نے قبول کر لیا ہے۔

فیفا صدر نے جلد پاکستان آنے کا وعدہ بھی کیا ہے جو ملکی فٹبال کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی بلند ترین پولو گراؤنڈ پر شندور فیسٹیول کا آغاز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس ملاقات کو پاکستان کے کھیلوں، بالخصوص فٹبال کے روشن مستقبل کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Scroll to Top