تہران، قطر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی پر رضا مند

تہران : قطر کی ثالثی میں ایران نے اسرائیل کے ساتھ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ تہران نے اس حوالے سے پیش رفت کی تصدیق کی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان امن کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ قطر کی ثالثی سے پیدا ہونے والے اس موقع کو دونوں جانب سے مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کو ترجیح دے گا۔

یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ کشیدگی کے بعد عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی اس جنگ بندی کی تعریف کی گئی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ خطے میں دیرپا امن کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ، امریکی صدر

قطر نے ثالثی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور خطے کے ممالک کی جانب سے امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اس اقدام کو عالمی برادری نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔

Scroll to Top