پاک بھارت کے بعد ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کشیدگی ختم کرنے کیلئے سرگرم

ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ، امریکی صدر

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ہمت، عقل مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے 12 روزہ جنگ کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے، جو پورے مشرق وسطیٰ کو تباہی سے بچانے کا ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی کا آغاز ایران کرے گا، اور 12 گھنٹوں کے بعد اسرائیل بھی جنگ بندی میں شامل ہو جائے گا۔

اس مرحلہ وار معاہدے کے تحت 24 گھنٹوں کے اندر دونوں ممالک مکمل طور پر جنگ ختم کر دیں گے، جس کے ساتھ ہی 12 دن پر محیط مسلح تنازع کا باضابطہ اختتام ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے کہایہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں تک جاری رہ سکتی تھی اور مشرق وسطیٰ کو مکمل تباہی کی جانب دھکیل سکتی تھی، مگر ایسا نہیں ہوا اور اب کبھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، مگر ہراسانی برداشت نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے اسرائیل اور ایران دونوں کو امن کے راستے پر گامزن ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہر فریق جنگ بندی کے دوران پرامن اور باہمی احترام کے اصولوں پر قائم رہے گا۔

اپنے پیغام کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا خدا اسرائیل پر رحم کرے، خدا ایران پر رحم کرے، خدا مشرق وسطیٰ پر رحم کرے، خدا ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو برکت دے، اور خدا دنیا کو برکت دے!

Scroll to Top