اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے، امریکہ سے جنگ بندی کی اپیل

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران اسرائیل نے امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کر دی ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد سامنے آئی، جس سے خطے میں تناؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر قطری وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور ایران سے جنگ بندی پر رضامند کرنے کی کوشش کی۔

قطری قیادت نے سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے ایرانی حکام سے بات چیت کی، جس کے نتیجے میں تہران نے امریکی تجویز پر جنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : تہران، قطر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی پر رضا مند

سفارتی ذرائع کے مطابق اسرائیل کو ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا شدید خدشہ تھا، جس کی وجہ سے اس نے واشنگٹن سے فوری مداخلت کی درخواست کی۔ اس پیش رفت سے خطے میں امن کی بحالی کے لیے امید کی کرن روشن ہوئی ہے۔

Scroll to Top