تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی،بجلی کی پیداواری یونٹس بھی بند

پانی کا بہاؤ بڑھنے سے تربیلا ڈیم کی بجلی پیداوار 2613 میگاواٹ پر پہنچ گئی

ہری پور: حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف آبی ذخائر کی صورتحال بہتر ہوئی ہے بلکہ بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 96 فٹ بلند ہو کر 1498.65 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پانی کی آمد 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی کا اخراج اس وقت 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، جو ملک کی آبپاشی اور توانائی کی ضروریات کے مطابق جاری رکھا جا رہا ہے۔

ڈیم کے تمام 17 پیداواری یونٹ مکمل طور پر فعال ہیں اور ان سے مجموعی طور پر 2613 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جو نیشنل گرڈ کو مہیا کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق پانی کی موجودہ صورتحال اطمینان بخش ہے اور اگر بارشوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو آنے والے دنوں میں بجلی کی پیداوار میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس سے توانائی بحران میں کسی حد تک کمی آ سکتی ہے۔

Scroll to Top