ٹیکساس: جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن نے ایک اور کامیاب خلائی مشن مکمل کر لیا۔ کمپنی کا خلائی راکٹ چھ مسافروں کو لے کر امریکی ریاست ٹیکساس سے خلا کے سفر پر روانہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق راکٹ نے زمین سے تقریباً 100 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی، جہاں مسافر چند لمحوں کے لیے بے وزنی کی کیفیت میں رہے۔ مشن کا کل دورانیہ صرف 11 منٹرہا۔
خلائی سفر مکمل کرنے کے بعد راکٹ خودکار نظام کے تحت واپس لانچنگ پیڈپر بحفاظت لینڈ کر گیا، جبکہ مسافروں کا خلائی کیپسول پیراشوٹکی مدد سے کچھ فاصلے پر ایک میدان میں اتر گیا۔
بلیو اوریجن کی جانب سے یہ مشن خلا کی سیاحت کو عام کرنے کے وژن کی جانب ایک اور قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ کمپنی مستقبل میں مزید مشن بھی انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔





