پشاور،سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مشقوں کا کامیاب انعقاد

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر سیلاب اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مشقیں کامیابی سے مکمل ہوئیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے ڈرونز کے ذریعے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کی مشقیں کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مدد کے لیے جدید ہنگامی آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کو اس سے قبل 2 ہزار لائف جیکٹس دی جا چکی ہیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مزید ضروری آلات و اشیا فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی حالات میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے جدید ریسکیو سامان خریدا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبر: لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی

ترجمان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سمیت جدید آلات کی فراہمی سے ریسکیو آپریشنز میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

Scroll to Top