امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے چین کے ساتھ مقبول ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی ممکنہ فروخت کے حوالے سے بات چیت کا آغاز کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیر یا منگل کو چین سے شاید صدر شی جن پنگ یا ان کے کسی نمائندے سے بات چیت شروع کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس تقریباً ایک معاہدہ موجود ہے جو ٹک ٹاک کی فروخت سے متعلق ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کو ہدایت کی تھی کہ وہ ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے فروخت کرے جس کے لیے ڈیڈ لائن 17 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات کے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کی منظوری ممکنہ طور پر چین سے لینا پڑے گی، انہوں نے کہا مجھے یقین نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ یہ امریکا اور چین دونوں ملکوں کے لیے اچھی ہے خبر ہے۔





