پشاور: کوچی بازار میں مارکیٹ اور گھر میں آگ بھڑک اٹھی، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور: کوچی بازار کے قریب واقع مارکیٹ اور ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جھلسنے والے چھ افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے چار زخمی دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں۔کارروائی کے دوران دو فائر فائٹرز بھی دھویں اور شدید گرمی کے باعث متاثر ہوئے، جنہیں طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں چھ فائر ویکلز اور چالیس سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ مقام پر کولنگ اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Scroll to Top