چینی بحران نااہلی کا نتیجہ، صرف رہائی کیلئے تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی، شاہد خاقان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں چینی بحران کرپشن کا نہ ہے، بلکہ واضح طور پر نااہلی کا نتیجہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2016 میں پاکستان چینی برآمد بھی کرتا تھا اور سبسڈی بھی دیتے تھے، لیکن پی ٹی آئی کے دور میں غیردانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے یہ مہنگی ہوگئی ۔

عباسی نے سوال اٹھایا کہ چینی کی درآمد یا برآمد دونوں صورتوں میں کسان کو نقصان ہوتا ہے، تو آخر فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے؟ ۔

اگر پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصد صرف بانی کی رہائی ہے تو وہ نہیں ہو سکتی—یہ نہ مؤثر اپوزیشن بن سکی، نہ خیبرپختونخوا میں بہتر حکمرانی دے سکی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی نااہلی نے پشتون تعلیمی نظام اور صحت کے منصوبے کمزور کیے، ڈاکٹر روح الامین

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو نفرت کی سیاست کی جگہ مکالمہ اور آئین کی بالادستی کی طرف لوٹنا ہوگا۔ سیاسی جماعتوں کو تحلیل کرنا اور حکومتیں نکالنا اب “نیو نارمل” بن چکا ہے جسے ترک کرنا ضروری ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر سیاسی قیادت ملک اور عوام کی ترقی اور مفاد چاہتے ہیں، تو انہیں تعمیری رویہ اپنانا ہوگا نہ کہ انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کی سیاست۔

Scroll to Top