دنیا بھر میں آج آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس سال آبادی کے عالمی دن کا موضوع ہے کہ نوجوانوں کو ایسے حالات فراہم کیے جائیں جہاں وہ خاندان بنانے کا فیصلہ آزادانہ طور پر کر سکیں۔

پاکستان کی آبادی تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ ہے، جس کی بنا پر یہ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ اس آبادی کا تقریباً 44 فیصد حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اگر اسے قابو نہ کیا گیا تو پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی، غذائی قلت، پانی کی کمی، غذائیت کی کمی، بے روزگاری اور نوزائیدہ بچوں کی اموات جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ صرف عملی اقدامات کافی نہیں بلکہ عوام میں شعور اجاگر کرنا بھی ضروری ہے تاکہ آبادی کی شرح کو قابو میں رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ پہلی مردم شماری کے بعد سے 2027 تک پاکستان کی آبادی میں آٹھ گنا اضافہ متوقع ہے، جو ملک کی ترقی اور وسائل پر بوجھ بڑھا سکتا ہے۔

Scroll to Top