صوبہ جل رہا ہے اور علی امین گنڈاپور لائو لشکر کیساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں ِ ،حافظ حمد اللہ

جے یو آئی حکومت اور اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت حکومت اور اپوزیشن، دونوں اتحادوں کا حصہ نہیں بنے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ واضح ہے، ہم نہ حکومتی اتحاد کا حصہ بنیں گے اور نہ اپوزیشن اتحاد کا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جلسے خود منعقد کر رہے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

علی امین گنڈا پور سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر علی امین گنڈا پور میں ہمت ہے تو پہلے استعفیٰ دیں، پھر میدان میں آئیں، مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ان کا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو اختلافی بیان بازی سے روک دیا

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا سوال پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے ہمیشہ سیاسی ماحول کو خراب کیا گیا۔

Scroll to Top