خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی بروز اتوار صبح 9 بجے طلب کرلیا جس میں ممکنہ طور پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری منظور کردی۔ گورنر سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سپریم کورٹ کے احکامات اور الیکشن کمیشن کے خط کی روشنی میں اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے سمری بجھوانے کا کہا گیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری بھیجی گئی جو منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ 21 جولائی کو سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے نئے اراکین کی حلف برداری آئینی ضرورت تھی تاہم حکومت کی جانب سے اجلاس بلانے کی سمری نہیں بھیجی جارہی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھی خطوط لکھے گئے تھے اور گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نومنتخب اراکین سے حلف لینے نامزدگی کی جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top