بوگس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کیس کامرکزی ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نےجعلی بین القوامی ڈرائیونگ لائسنس کیس کے مرکزی ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد خان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر میں نامزد کمپیوٹر آپریٹر مراد کو پہلے گرفتار گیا تھا۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی اجازت ملنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد خان کی گرفتاری ممکن ہوئی ۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کے نتیجے میں اینٹی کرپشن نےانکوئری کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ جس میں اہم گرفتاریاں و انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ جاری کردی

یادرہے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے انکوائری میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد اور کمپوٹر آپریٹر مراد کو ابتک ذمہ دار ٹھہرایا ہے

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top