اینٹی کرپشن کی لکی مروت جیل میں غیر قانونی بھرتی پر کارروائی، اکاؤنٹنٹ گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سب جیل لکی مروت میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انکوائری مکمل کر لی ہے، جس میں غیر قانونی بھرتی کے الزامات درست ثابت ہوئے۔

انکوائری کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ سب جیل لکی مروت میں اکاؤنٹنٹ کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے بھرتی کی گئی۔

اینٹی کرپشن حکام نے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، دو بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرلیے

درج شدہ ایف آئی آر میں اکاؤنٹنٹ لطیف اللہ اور قابل جان کو نامزد کیا گیا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لطیف اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top