خیبر پختونخوا، سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت شروع

خیبر پختونخوا، سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت شروع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ 25 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 145 ارکان اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پولنگ کے لیے جرگہ ہال کو الیکشن روم قرار دیا گیا ہے، جہاں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن نے 6 اور 5 نشستوں کی تقسیم پر اتفاق کیا ہے تاکہ ہارس ٹریڈنگ سے بچا جا سکے۔

پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

جنرل نشستوں پر مراد سعید ، فیصل جاوید ، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری پی ٹی آئی کے امید وار ہیں جبکہ خواتین کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم سواتی امید وار ہیں ۔

کے پی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 92جبکہ اپوزیشن کی تعداد 53ہے
فارمولے کے مطابق حکومت کے حصے میں 6جبکہ اپوزیشن کے حصے میں 5نشستیں آئیں گی ۔

Scroll to Top