آپریشن سندور ، بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے کاروباری شخصیات کی ملاقات، ملکی معیشت پر تفصیلی بریفنگ

راولپنڈی: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی نمایاں کاروباری شخصیات نے ملاقات کی، جس میں ملکی معیشت کی صورتحال اور اقتصادی اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی سربراہی میں ہوئی، جس میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد، معروف صنعتکار ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر آف کامرس کے صدور سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔

ملاقات میں گوہر اعجاز نے فیلڈ مارشل کو ملک کی معاشی صورتحال، درپیش چیلنجز اور ترقی کے مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں اور کاروباری برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔

گوہر اعجاز نے زور دیا کہ اقتصادی استحکام کے لیے کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنایا جائے، شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کیا جائے، اور وفاقی بجٹ سے متعلق کاروباری طبقے کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025: ملک بھر کے طلبا کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، کسانوں اور ملکی کپاس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، اور حکومت کی جانب سے بجٹ تقریر میں کیے گئے وعدے عملی شکل اختیار کریں۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کاروباری برادری کی تجاویز کو سنا اور ملکی معیشت کے استحکام میں ان کے کردار کو سراہا۔

Scroll to Top