بڑا بریک تھرو، ایک سال کیلئے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز

بڑا بریک تھرو، ایک سال کیلئے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز

جماعت اسلامی کے سپرلانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو ہونے کا امکان ہے،و فاقی حکومت کی جانب سے ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

 جماعت اسلامی کا سپرلانگ مارچ روہڑی سے ملتان  کی طرف رواں دواں ہے اس دوران حکومت نے جماعت اسلامی قیادت سے ایک بار پھر رابطہ کر کے لانگ مارچ روکنے پر اصرار کیا ہے ۔

جماعت اسلامی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ سپرلانگ مارچ لیوی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ایک سال کیلئے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز دی ہے، حکومتی تجویز کے بعد جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارش اسلام آباد پہنچنے سے قبل ختم ہونے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے ۔

ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد جماعت اسلامی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

جماعت اسلامی کے سپرلانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی جانب سے بڑا عوامی ریلیف پیکج دینےکی پیشکش کی گئی ہے یہ عوامی ریلیف پیکج جماعت اسلامی کی ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری سےمشروط ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفدکی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کی آن بورڈ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور وزیراعظم کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Scroll to Top