خیبرپختونخواحکومت نے اگیگا کی درخواست پر ڈسپرییٹی ریڈکشن الاؤنس سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایات پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(اگیگا) خیبرپختونخوا کی درخواست پر ڈسپرییٹی ریڈکشن الاؤنس اور دیگر معاملات پر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے ساتھ سپیشل سیکرٹری فنانس ایڈمن اینڈ ریونیو خالد اقبال کے ہمراہ چئیرمین اگیگا خیبرپختونخوا روئیدار خان کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اگیگا خیبرپختونخوا کی درخواست پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات کی۔

اس کمیٹی کی زیر نگرانی ایک سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں اگیگا خیبرپختونخوا کے نمائندے بھی شامل ہونگے تاکہ ان کو بھی مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل کے اندر ملازمین اور صوبے کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی حق تلفی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر،شکئی بی ایچ یو پر دو ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے کے تقریباً سات لاکھ ملازمین کااولین فرض صوبے کے عوام کو اپنے محکموں کے ذریعے ریلیف پہنچانا اور خدمت کرنا ہے۔

Scroll to Top