خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پرافسران اور اہلکاروں کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

محکمہ اسٹیبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا نے سول سیکریٹریٹ کے مختلف افسران اور ملازمین کے فوری تقرری و تبادلوں کے تین الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں ۔

پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق چار اہلکاروں کو فوری طور پر ای وی سیکشن محکمہ اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی محمد فیاض کو دفتر معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان سے، کمپیوٹر آپریٹر اعجاز محمد خان کو دفتر مشیر وزیر اعلی برائے خزانہ سے، کمپیوٹر آپریٹر عبداللہ کو دفتر مشیر وزیر اعلی برائے زراعت سے اور کمپیوٹر آپریٹر محمد اکرم خان کو دفتر معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ سے تبدیل کیا گیا ہے۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت نو افسران و ملازمین کو محکمہ توانائی و برقیات میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں ایڈیشنل پرائیویٹ سیکریٹری خلیل الرحمان کو دفتر وزیر برائے ریلیف بحالی و آبادکاری سے، پرسنل اسسٹنٹ محمد طاہر کو دفتر مشیر وزیر اعلی برائے موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات سے، اسسٹنٹ محب اللہ کو منتظر تقرری محکمہ اسٹیبلشمنٹ سے، سٹینوگرافر محمد افضل کو محکمہ لائیو سٹاک سے، سٹینوگرافر عاصم خان کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے، سٹینوگرافر محمد پارس کو محکمہ قانون سے، جونیئر کلرک ذیشان اختر کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے، جونیئر کلرک سفیع اللہ کو محکمہ آبپاشی سے اور جونیئر کلرک وقار خان کو محکمہ بلدیات سے تبدیل کر کے محکمہ توانائی و برقیات میں لگایا گیا ہے۔

تیسرے نوٹیفکیشن کے ذریعے سات اہلکاروں کے تبادلے مختلف محکموں میں کیے گئے ہیں جن کے مطابق اسسٹنٹ ذوالفقار احمد کو دفتر معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر سکیل سٹینوگرافر معین کو دفتر وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے محکمہ ترقی معدنیات، سینئر سکیل سٹینوگرافر رضا اللہ کو دفتر وزیر برائے ہاؤسنگ سے محکمہ ترقی معدنیات، سینئر سکیل سٹینوگرافر عارف اللہ کو دفتر مشیر وزیر اعلی برائے زکوۃ و سماجی بہبود سے محکمہ ثقافت و سیاحت، سینئر سکیل سٹینوگرافر سفیع اللہ کو دفتر معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت سے محکمہ زراعت، سینئر سکیل سٹینوگرافر منیب اللہ کو دفتر معاون خصوصی برائے بہبود آبادی سے محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات اور سینئر سکیل سٹینوگرافر وقاص علی کو دفتر وزیر برائے توانائی و برقیات سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top