پاڑاچنار :لوئر کرم اور صدہ کے قبائل نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک سالہ “امن تیگہ” (جنگ بندی) کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
یہ اعلان ایف سی فورٹ صدہ میں منعقدہ ایک اہم قبائلی جرگے کے دوران کیا گیا جس میں طوری اور بنگش قبائل کے عمائدین کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق جرگے میں قبائلی مشران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ امن تیگہ کے دوران معاہدہ مری اور تجدید مری کوہاٹ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
مشران نے اس اقدام کو علاقائی استحکام کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔جرگے کے شرکاء نے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وادی کرم میں امن کا قیام عوامی تعاون اور فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواحکومت نے اگیگا کی درخواست پر ڈسپرییٹی ریڈکشن الاؤنس سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے اور تمام فریقین کو ساتھ لے کر علاقے کو مکمل طور پر پرامن بنایا جائے گا۔





