خیبرپختونخوا کے وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے 10 کروڑ سے زائد ایندھن پر خرچ کیے

پشاور(محمداعجازآفریدی)مالی بحران سے دوچار صوبہ خیبرپختونخواکے وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی اور وزیراعلی سیکرٹریٹ اخراجات کم نہ ہوئے ، گزشتہ مالی سال کے دوران10 کروڑ روپے سے زائد پیٹرولیم ، آئیل اینڈ لوبریکنٹ (پی او ایل ) چارجرز پراڑا دئیے۔

کنونس الائونس اور ٹریول الائونس کی رقم اس کے علاوہ ہے جبکہ بیورکریسی کی جانب سے خرچ ہونے والے پی او ایل چارجز بھی اس میں شا مل نہیں ہیں۔

دستیاب شواہد کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران خیبرپختونخوا کے مشیروں اور معاونین خصوصی نے پی او ایل چارجز کی مد میں ایک کروڑ 68لاکھ روپے خرچ کرڈالے،جبکہ 50 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائدکی بجلی استعمال کی،دیگر اخراجات کی مد میں معاونین خصوصی نے 75لاکھ 56 ہزار سے زائد مزید رقم خرچ کیا۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے وزراء نے ایک سال کے دوران پی او ایل چارجز کی مد میں ایک کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے جبکہ وزراء نے گفٹ اورانٹرٹینمنٹ کی مد میں 5لاکھ 74 ہزار روپے الگ سے خرچ کئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزراء نے ایک سال کے دوران ٹیلی فون پر 25 لاکھ 43 ہزار روپے کی باتیں کی ہیں ۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ نے سب سے زیادہ پی او ایل چارجز کی مد میں خرچ کئے ہیں،دستیاب شواہد کے مطابق وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ایک سال کے دوران 5کروڑ 51 لاکھ روپے پیڑول پر آڑا دئیے جبکہ جنریٹرز کے چارجز اس میں شامل نہیں ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہے ، گزشتہ مالی سال کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی نے پی او ایل چارجز کی مد میں 3کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کرڈالے ۔

محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے بھی مالی بحران کے باجود اپنا شاہانہ انداز ترک نہیں کیا، گرشتہ مالی سال کے دوران محکمہ اسٹبلشمنٹ  خیبرپختونخوا نے سرکاری خزانے سے پی او ایل چارجز کی مدمیں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں چینی مسافر بردار طیارے چلانے کا آغاز،چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کرینگے

واضح رہے کہ پی او ایل چارجز میں گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top