شمالی وزیرستان میں کل 26جولائی کو کرفیو نافذ ،نقل و حرکت پر پابندی

میرانشاہ (شاکرخان )شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 26 جولائی بروز ہفتہ کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ضلع کی حدود میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور تمام تجارتی مراکز، بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔

کرفیو کے دوران مختلف علاقوں اور سڑکوں پر عوامی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے عوام سےگزارش کی گئی ہے کہ وہ ضلع بھر میں اپنی تمام روزمرہ سرگرمیاں کل بروز ہفتہ کے لیے ختم کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں : رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس،آج صفر کا چاند نظر نہیں آیا

اعلامیہ کے مطابق سورج غروب ہونے سے لے کر صبح سورج طلوع ہونے تک عوام الناس کی نقل و حرکت پر پابندی حسب معمول تاحکم ثانی برقرار رہے گی ۔

Scroll to Top