شمالی وزیرستان :ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے ہفتہ، اتوار اور سوموار کی صبح تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 اگست بروز ہفتہ صبح 5 بجے سے 4 اگست بروز سوموار صبح 7 بجے تک ضلع بھر میں کرفیو نافذ رہے گا۔
اس دوران تمام سڑکیں اور آمد و رفت کے راستے بند ہوں گے جبکہ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت جاری رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران اپنی روزمرہ سرگرمیاں روک دیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ایک کے بعد ایک واقعہ، بڑی خبر سامنے آ گئی
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سورج غروب ہونے سے لے کر سورج طلوع ہونے تک نقل و حرکت پر پابندی پہلے کی طرح تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔
انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ احتیاط کا مظاہرہ کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔





