پاکستان کے آریان دین نے ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
سنگاپور میں جاری چیمپئن شپ کے دوران مردوں کی 50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں آریان دین نے 23.87 سیکنڈز کا وقت حاصل کیا، جو پاکستان کا نیا قومی ریکارڈ ہے۔
آریان دین نے مجموعی طور پر 116 سوئمرز میں سے 68 ویں پوزیشن حاصل کی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آریان رحمٰن خاور کے پاس تھا، جنہوں نے گزشتہ سال 24.42 سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
ایونٹ میں ٹاپ 16 سوئمرز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب خواتین کی 50 میٹر بٹر فلائی کیٹیگری میں پاکستان کی حریم ملک نے 33.20 سیکنڈز کا وقت حاصل کیا اور 80 سوئمرز میں سے 76 ویں نمبر پر رہیں۔





