ٹریفک نظم و ضبط کیلئے بڑا قدم، خیبرپختونخوا حکومت کا جرمانے بڑھانے کا فیصلہ،کم عمر ڈرائیورز پر کڑی نظر

خیبرپختونخوا میں ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کانظام متعارف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کانظام متعارف کرایا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ڈیجیٹل وژن پر عملدرآمد اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں شروع ہونے والی اصلاحاتی مہم کا حصہ ہے

۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ اس جدید نظام کے تحت شہری اب بینک کی قطاروں میں لگنے یا دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے اپنے ٹریفک چالان آن لائن جمع کرا سکیں گے، جس سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ سرکاری نظام میں شفافیت کے ساتھ ساتھ کارکردگی بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن چالان سسٹم سے حکومتی محاصل میں بہتری آئے گی، کرپشن کی گنجائش ختم ہوگی، اور عوام کا قیمتی وقت اور وسائل محفوظ ہوں گے۔ یہ اقدام ای گورننس کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد عوام کو سہولیات دینا اور نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عوامی خدمت، شفافیت، اور ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کے عزم پر گامزن ہیں اور یہ اقدام اسی وژن کا عملی ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر، صدارتی ایوارڈ یافتہ قبائلی خاندان پر دہشتگردوں کا حملہ، دو خواتین سمیت متعددافراد زخمی

معاونِ خصوصی نے اس موقع پر آئی ٹی اور محکمہ پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح کے جدید اقدامات سے خیبرپختونخوا ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔

Scroll to Top