پاپ میوزک کے عالمی شہرت یافتہ فنکار مائیکل جیکسن کی استعمال شدہ جرابیں کتنے امریکی ڈالرز میں نیلام ہوئیں؟ اس سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔
مائیکل جیکسن کی وہ جرابیں جو انہوں نے پہنی تھیں فرانس میں نیلامی کے دوران تقریباً 8 ہزار 822 امریکی ڈالر (تقریباً 7 ہزار 688 یورو) کی قیمت پر فروخت ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق یہ سفید رنگ کی ایتھلیٹک جرابیں جن پر رائن سٹونز یعنی چمکدار پتھر جڑے ہوئے ہیں، مائیکل جیکسن نے 1997 کے اپنے ورلڈ ٹور کے ایک کنسرٹ کے دوران پہن رکھی تھیں۔
نیلام کی گئیں جرابیں مائیکل جیکسن کے مشہور گانے ’بیلی جین‘ کی میوزک ویڈیو میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔
نیلامی کے عملے کی رکن آروئر ایلی کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کے بعد یہ جرابیں ڈریسنگ روم کے قریب ایک ٹیکنیشن کے پاس ملیں اور اسے 28 سال تک فریم میں محفوظ رکھا گیا۔
نیلامی کے اشتہار میں شامل حالیہ تصاویر کے مطابق جرابوں پر داغ موجود ہیں اور چمکدار پتھر کچھ حد تک زرد ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگست کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں
ابتدائی قیمت 3 سے 4 ہزار یورو کے درمیان مقرر کی گئی تھی لیکن نیلامی میں دلچسپی کے باعث ان کی قیمت 8 ہزار ڈالر سے زائد ہو گئی۔





