وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی ہم منصب بریگیڈئیر جنرل عزیز ناصرزادہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا اور اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
خواجہ آصف نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا، ایرانی وزیر دفاع نے پرتپاک استقبال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور باہمی احترام و مشترکہ اقدار پر مبنی دفاعی تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ترجمان وزارت دفاع نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات استوار کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پز شکیان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایران کے صدر پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں میں موجود ہیں، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر کارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہے۔





